ٹیکسٹائل برآمدات 4سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

ٹیکسٹائل برآمدات 4سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

گزشتہ مالی سال ٹیکسٹائل وملبوسات کی برآمدات 18ارب ڈالر رہیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکسٹائل برآمدات 18 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں جو 4 سال کی بلند ترین سطح ہے ۔پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے پہلی سالانہ ایکسپورٹ پرفارمنس رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات 0.3 فیصد اضافے سے 18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو 4 سال کی بلند ترین سطح ہے ۔تاہم مجموعی قومی برآمدات 5.9 فیصد کمی سے 30.14 ارب ڈالر رہیں، جبکہ ٹیکسٹائل شعبے کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ مکمل طور پر ملبوسات اور ہوم ٹیکسٹائل میڈ اپس کی بدولت ہوا۔ چیپٹر 61 سے 63 پر مشتمل اپیرل اور ہوم ٹیکسٹائل میڈ اپس کی برآمدات 1.1 فیصد اضافے سے 14.98 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ۔پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسرحسن شفقت نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں معمولی اضافہ اس شعبے کی عالمی مسابقت برقرار رکھنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے ، تاہم خام مال اور خصوصاً کپاس کی صورتحال باعث تشویش ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...