چاندی مستحکم، سونا2700روپے سستا، ڈالر کی قدر کم
تولہ سونا 4لاکھ 57ہزار 536، دس گرام 3لاکھ 92ہزار 263کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے ، ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کی کمی سے 4350 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2315 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 7100 روپے پر مستحکم رہی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.22 روپے پر بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments