قومی انڈر 19 کرکٹرز کو پہلی بار سنٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

 قومی انڈر 19 کرکٹرز کو پہلی بار سنٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

سنٹرل کنٹریکٹس نوجوان کرکٹرز کو بہتر کارکردگی کی ترغیب دیں گے اور اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا:محسن نقوی چیئرمین پی سی بی سے انڈر 19 ٹیم کی ملاقات ، سنٹرل کنٹریکٹس ملنا کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا :فرحان یوسف ،مالی سپورٹ ملے گی:جہانگیربلال

لاہور (سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان انڈر 19 ٹیم کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ انڈر 19 ٹیم کو سنٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ملاقات میں محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں شاندار کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، ان سے انفرادی ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹس نوجوان کرکٹرز کو بہتر کارکردگی کی ترغیب دیں گے اور اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔

کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ملتان میں گزشتہ 2 برس کے دوران ہونے والے انڈر 19ترقیاتی کیمپوں سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا اور ان کے مثبت نتائج سامنے آئے ۔ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات اور پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹس ملنا کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا ہے ۔عالیان سلمان نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹس سے کھلاڑیوں کا اعتماد اور حوصلہ بڑھے گا اور کرکٹرز اپنی کرکٹ پر مزید توجہ دے سکیں گے ۔جہانگیر بلال کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹس کے ذریعے نوجوان کھلاڑی اپنے اہلِ خانہ کی مالی معاونت بھی کر سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...