مرکنٹائل ایکسچینج میں 61.855ارب روپے کے سودے
کراچی (بزنس ڈیسک) مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 61.855 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 137,726 لاٹس کا کاروبار ہوا۔
سب سے زیادہ کاروبار سونے (40.668 ارب روپے ) میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کرنسی معاہدوں (6.796 ارب روپے )، چاندی (5.786 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (2.441 ارب روپے )، خام تیل (2.195 ارب )، ایس اینڈ پی 500 (764.911 ملین )، تانبہ (748.131 ملین)، جاپان ایکویٹی 225 (595.517 ملین )، برینٹ خام تیل (429.921 ملین ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments