اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،3ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،3ارب منافع

268.58پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس171,153پر بند 494کمپنیوں کے شیئرز کاکاروبار،238میں اضافہ، 213کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار کی سطح پر بحال ہوگیا جبکہ سرمایہ کاروں کو 3ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر بینچ مارک انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 171,732.62 پوائنٹس کی سیشن کی بلند ترین سطح تک پہنچا،بعد ازاں فروخت کے دباؤ میں آکر 170,900 پوائنٹس کے قریب آگیا جو سیشن کی کم ترین سطح 170,902.75 پوائنٹس رہی۔بعد ازاں انڈیکس نے کچھ ریکوری کی اور دوپہر کے قریب 171,300 سے 171,400 پوائنٹس کے درمیان کاروبار کرتا رہا، تاہم پھر دوبارہ کمی کا شکار ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 268.58 پوائنٹس کے اضافے سے 171,153.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ مذاکرات کی خبروں اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر مارکیٹ کے کاروباری حجم پر ہوا ہے ۔بازار میں گزشتہ ہفتے کے اوسط کاروباری حجم سے 52 فیصد زائد شیئرز کے سودے ہوئے ۔ شیئرزبازار میں 69 کروڑ شیئرز کا کاروبار 20 ارب روپے میں طے ہوا، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 41 ارب روپے ہوگئی ۔مجموعی طور پر 494 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہواجن میں سے 238 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 213 میں کمی اور43 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...