پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 30افراد پر مقدمہ،11گرفتار

پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 30افراد پر مقدمہ،11گرفتار

پکڑے جانیوالوں میں سکندر انور، عمران، عمر فاروق، شوکت ودیگر شامل ریلی نکالنے ، سڑک بند کرنے کا الزام عائد،ساہیوال میں بھی مقدمہ درج

رحیم یارخان،ساہیوال(نمائندہ خصوصی،خبر نگار)حکومت مخالف ریلی نکالنے ، سڑک بند کرنے اور نعرے بازی کرنے پر پولیس نے تحریک انصاف کے تین ارکان پنجاب اسمبلی سمیت 30 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ 11 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار پی ٹی آئی ضلعی جنرل سیکرٹری کو رات گئے رہا کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق بانی تحریک انصاف کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں نے حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔ ریلی میں ارکان پنجاب اسمبلی چودھری اعجاز شفیع، ڈاکٹر فیصل جمیل، صائمہ کنول، ٹکٹ ہولڈر جام اکبر سوجل، حسان مصطفی سمیت دیگر کارکن شریک تھے ۔پولیس کے مطابق مظاہرین نے سڑک بلاک کرکے نعرے بازی کی، جس پر تھانہ پولیس نے سب انسپکٹر محمد ارشد کی مدعیت میں ارکان اسمبلی سمیت 30 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ضلع بھر میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 11 کارکنوں کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔ گرفتار افراد میں سکندر انور، حاجی عمران، عمر فاروق، شوکت علی، فراز، طارق، دلشاد احمد، صدرورام، مہر اظہر، ناصر، محمد شہزاد، محمد شعیب، محمد وسیم اور محمد کاشف شامل ہیں ، ساہیوال میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے بازاروں میں روڈ بلاک کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں تھانہ سٹی ساہیوال نے 5نامزد سمیت 30سے 40نامعلوم ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کرلئے ۔ پولیس کے مطابق گھاس منڈی چوک میں محمدیارڈمرا ٗرضوان مظفرشاہ ، شاہد چوہان اور شہباز کھیڑا نے 20نامعلوم افراد اور لیاقت چوک میں شہباز خان نے 20نامعلوم افراد کے ہمراہ روڈ بلاک کرنے کی کوشش کر رہے تھے ،پولیس پہنچی توملز م فرارہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...