اسلام پورہ:عورت نے لڑکی کی طلائی بالی نوچ لی ،کان زخمی ،ملزمہ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے کان سے بالی نوچنے والی ریکارڈ یافتہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا،
پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں گرفتار ملزمہ نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کی بالی نوچ لی، جس سے لڑکی کا کان زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر اسلام پورہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments