شیخوپورہ:چھریوں کے وار،خاتون سمیت 2افراد قتل

شیخوپورہ:چھریوں کے وار،خاتون سمیت 2افراد قتل

شوہر مشتاق نے سسرال گھس کر ناراض بیوی حفیظاں کو سوتے میں مارا نوجوان شوکت کو نامعلوم افراد موت کے گھاٹ اتار کر لاش پھینک گئے

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ میں دو الگ واقعات میں چھریوں کے وار سے خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیا گیا۔ ساہو کی ملیاں میں خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے چھریوں کے وار کر کے جان سے مارڈالا اور فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ حفیظاں کچھ عرصہ سے سسرالیوں سے ناراضی کے باعث اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی۔ مدعیہ شازیہ مشتاق کے مطابق ملزم مشتاق رات کے وقت سسرال میں گھس آیا اور سوئی ہوئی بیوی حفیظاں پر چھریوں کے پے در پے وار کیے ، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔اطلاع ملنے پر ہاؤسنگ کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ادھرتھانہ بھکھی کے علاقہ میں نامعلوم ملزموں نے چھریوں کے وار کر کے ایک نوجوان مرزا شوکت بیگ کو موت کے گھاٹ اتارا اورخضر شادی ہال کے قریب لاش پھینک گئے ، جسے پولیس نے برآمد کرلیا۔مقتول کے بھائی محمد اشرف کی درخواست پر تھانہ بھکھی پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...