12وارداتیں :گھر سے 1کروڑ مالیتی زیورات و سامان چوری
ڈاکوؤں نے رائے ونڈ ، انارکلی ،ہڈیارہ ،اسلام پورہ میں بھی شہریوں کو لوٹا گھرمیں واردات نشتر کالونی میں ہوئی، مختلف علاقوں سے 4موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی 12وارداتیں ،ایک گھر سے 1 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات و دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر رائے ونڈ میں شاہنواز سے 4لاکھ 30 ہزار روپے اور موبا ئل ، انارکلی میں زاہد سے 4لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل،ہڈیارہ میں یاسین سے 4لاکھ اور موبائل،اسلام پورہ میں وقاص سے 3لاکھ 55ہزار اور موبائل ، جنوبی چھاؤنی میں عابد سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل ،شیرا کوٹ میں عرفان سے 15 ہزار روپے اور موبائل جبکہ ستوکتلہ کے علاقے میں امتیاز سے 10 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ۔ دوسری طرف نشرکالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے نازیہ اکرم کے گھر داخل ہو کر وہاں سے ایک کروڑ مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کیا اور فرار ہو گئے ،گھر کی مالکہ کراچی گئی ہوئی تھی۔علاوہ ازیں گجرپورہ سے امجد ،مزنگ سے حماد ، ہیئر سے ذیشان اور ٹاؤن شپ سے عبدالکریم کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments