برآمدی صنعتوں میں حکومتی تعاون بڑھانے کا مطالبہ
برآمدات ، صنعتی مسابقت کیلئے ایسوسی ایشنز کی معاونت ناگزیر،اعجاز الرحمن
لاہور (آن لائن) چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے ، نئی عالمی منڈیوں تک رسائی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی مسابقت بہتر بنانے کیلئے حکومت کو برآمدی صنعتوں کی ایسوسی ایشنز کے قابل عمل ترقیاتی منصوبوں میں معاونت کا دائرہ وسیع کرنا چاہیے کیونکہ ایسے منصوبے محض کسی ایک تنظیم کے نہیں بلکہ پوری صنعت اور قومی معیشت کے مفاد سے جڑے ہوتے ہیں،ایسوسی ایشز کی محدود آمدنی بڑے پیمانے کے منصوبوں، بین الاقوامی نمائشوں، تحقیق و ترقی، ہنرمندی کی تربیت اور عالمی خریداروں سے روابط کے اخراجات پورے کرنے کیلئے کافی نہیں ہوتی اس لئے حکومتی تعاون صنعتی ترقی اور برآمدی فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔اپنے بیان میں چیئر پرسن سی ٹی آئی اعجاز الرحمن نے کہا کہ حکومتی گرانٹس کو محض مالی معاونت کے طور پر نہیں بلکہ سرکاری اقتصادی پالیسی کو عملی شکل دینے کے ایک موثر ذریعے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments