انتشار اورٹکرا ؤکسی کے مفاد میں نہیں،اشرف بھٹی
تمام فریقین ملکی مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،صدر انجمن تاجران
لاہور(آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے احتجاج کی کال دینے والی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات سڑکوں کی بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کئے جائیں،ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ، ایسے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کو تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتشار اور ٹکرا ؤ کسی کے مفاد میں نہیں، مسائل کا حل افہام و تفہیم اور باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے ۔ تاجر برادری ملکی استحکام اور امن کے لیے ہر مثبت کوشش کی حمایت کرے گی اور تمام فریقین سے ملک کے مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتی ہے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ اختلافات اور مطالبات کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments