پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اسٹرٹیجک تعاون ناگزیر، میاں کاشف

پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اسٹرٹیجک تعاون ناگزیر، میاں کاشف

مکہ دفاعی معاہدہ اجتماعی سلامتی م دفاعی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دے سکتا ہے

لاہور(اے پی پی)چیف ایگزٹیو آفیسر پاکستان فرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ سمیت مغربی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنا کر مکہ دفاعی معاہدے کو موثر اور مسلم دنیا کی اجتماعی اسٹریٹجک قوت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے ۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی حالات میں مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، رابطہ اور اسٹریٹجک تعاون ناگزیر ہو گیا ہے ۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا تعاون خطے میں استحکام اور مشترکہ سلامتی کیلئے اہم محور بن سکتا ہے ۔ افتخار ملک نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ اجتماعی سلامتی، انٹیلی جنس شیئرنگ، انسداد دہشت گردی، دفاعی تیاری اور اسٹریٹجک تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، باہمی تجارت، سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...