عالمی ویلیو چینز کے ساتھ انضمام ناگزیر ،شاہد عمران
لاہور(اے پی پی)ایف پی سی سی آئی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کے لیے عالمی ویلیو چینز کے ساتھ انضمام ناگزیر ہے ، خصوصا چین کے ساتھ صنعتی روابط مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔
اتوار کو یہاں ری تھنکنگ ٹریڈ پالیسی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتی خام مال کی درآمد پر ٹیکسز اور ٹیرف بتدریج کم کیے جائیں تاکہ ملکی صنعت کی مسابقت بہتر ہو۔ حکومت کو درمیانی مدت کی صنعتی پالیسی کے تحت پیٹروکیمیکل سمیت بالائی سطح کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ شاہد عمران نے کہا کہ پاکستان کو آسیان، جی سی سی، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ، امریکا، وسطی ایشیا اور روس کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدوں کے لیے کوششیں تیز کرنے کے ساتھ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے تحت مزید سازگار شرائط حاصل کرنی چاہئیں۔ جی ایس پی پلس کے تحت 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد بھی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments