لاہور میں بھتہ خور پھر متحرک تاجر سے 71 لاکھ کا مطالبہ ناک ،زبان کاٹنے ،قتل کی دھمکی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں بھتہ خور پھر سے متحرک ہو گئے ۔ مانگا منڈی تھانے میں تاجر سے 71 لاکھ کا مطالبہ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ محمد موسیٰ کی مدعیت میں بھتہ خوری سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا مدعی مقدمہ ریت کی ٹھیکیداری کے کاروبار سے منسلک ہے اس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم پہلے پانچ کروڑ پھر تین کروڑ اور اب 71 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، بھتہ نہ دینے پر زبان ناک کاٹنے اور 150 سے 200 گولیاں مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments