کرکٹر حمزہ نذر پر دو سال کی پابندی ،10لاکھ کا جرمانہ

کرکٹر حمزہ نذر پر دو سال کی پابندی ،10لاکھ کا جرمانہ

غیرملکی ویز ا درخواست کیلئے حقائق چھپائے اور گمراہ گن معلومات فراہم کیں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے حمزہ نذر کا موقف سننے کے بعد سزا کی سفارش کی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر کو دو سال کیلئے تمام ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کردیا جبکہ ان پر 10لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیاگیاہے ۔پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی کے مطابق حمزہ نذر نے غیر ملکی ویزا درخواست کے دوران بعض اہم حقائق چھپائے اور گمراہ کن معلومات فراہم کیں۔معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم تین رکنی کمیٹی نے حمزہ نذر کا مؤقف سننے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات پیش کیں جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ غلط بیانی اور حقائق چھپانے جیسے اقدامات پاکستان کرکٹ کے وقار اور پیشہ ورانہ اصولوں کے خلاف ہیں اس لئے ایسے معاملات پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...