پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز 16رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان:زخمی بیتھل آئوٹ کاکس کی واپسی

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز 16رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان:زخمی بیتھل آئوٹ کاکس کی واپسی

ابتدائی دو میچوں کیلئے ڈین لارنس، اولی پوپ،سام کک بھی سکواڈ میں واپس ،جوروٹ مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے پہلی بار ٹیم کی قیادت کرینگے سپنر شعیب بشیر سکواڈ میں برقرار،ڈین لارنس اضافی سپن آپشن ،پاکستان کے خلاف 4فاسٹ باؤلرزکے میدان میں اترسکیں گے :سلیکٹر مارکس نارتھ

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 مقابلوں کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ بین سٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو روٹ مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے پہلی بار ٹیم کی قیادت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 19 اگست سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچوں کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہیڈنگلے لیڈزمیں 19اگست سے کھیلا جائے گا۔سکواڈ میں ڈین لارنس، اولی پوپ اور سام کک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان بیٹر جورڈن کاکس کو بھی دوبارہ شامل کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

، یہ موقع انہیں جیکب بیتھل کی انجری کے باعث ملا ہے ، جو گھٹنے کی تکلیف کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔انگلینڈ کے سلیکٹر مارکس نارتھ نے کہا کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف تجربے اور نوجوان صلاحیتوں کے درمیان متوازن سکواڈ منتخب کیا گیا ہے ۔ڈین لارنس چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جبکہ ان کی آف سپن باؤلنگ ٹیم کو اضافی آپشن فراہم کرے گی، جس سے انگلینڈ کو چار فرنٹ لائن فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنے میں مدد مل سکتی ہے ،سکواڈ میں سپنر شعیب بشیر کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلرز میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، میتھیو فشر، اولی رابنسن، برائیڈن کارس اور سام کک شامل ہیں۔ برائیڈن کارس بھی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی، جسے دونوں ٹیموں کیلئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...