پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی، دکاندار کیخلاف مقدمہ

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی، دکاندار کیخلاف مقدمہ

2دکانداروں کو موقع سے گرفتار کروا دیا، کو ئی رعایت نہیں ہو گی :ریاض حسین

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈمن آفیسر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج جبکہ دو دکانداروں کو موقع سے گرفتار کروا دیا۔انہوں نے ملت روڈ، گلستان کالونی، شیخوپورہ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف موقع پر ہی کارروائی عمل میں لائی۔ ریاض حسین انجم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...