کرپشن کیس :ڈی آئی جی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
ڈی ایس پی شاہد جاوید معطل، معاملہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا رپورٹ میں 12 افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش
لاہور (کرائم رپورٹر )چوہنگ ٹریننگ کالج میں20 کروڑ کے کرپشن کیس میں ڈی آئی جی محبوب اسلم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی شاہد جاوید کو معطل کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر بنائی کمیٹی کی انکوائری میں کرپشن سامنے آنے پر سابق کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ کالج محبوب اسلم کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے جبکہ مقدمہ کیلئے معاملہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا ہے ، پنجاب حکومت نے گزشتہ 2 سالوں کا مزید آڈٹ کابھی حکم دیدیا ہے ۔ اس سے پہلے کرپشن کی شکایات پر حکومت پنجاب نے ڈی آئی جی فیصل راجہ کو ٹریننگ کالج کا 9 ماہ کے آڈٹ کا حکم دیا تھا، آڈٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آنے پر حکومتی ہدایت پرایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان اور اے آئی جی رانا معصوم نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی ۔ رپورٹ میں بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر ڈی آئی جی سمیت 12دیگر افسر وں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا لکھا گیا،انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر قصوروار افسر کے خلاف کیس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھیجنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments