ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ،6زخمی

  ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ،6زخمی

کولو روڈ پر پپلی کے قریب دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، اونچا مانگٹ کارہائشی چل بسا کلاسکے بائی پاس پر موٹر سائیکلوں اور ویگنوں کاتصادم، 18 سالہ عامرزندگی ہا ر گیا

حافظ آباد ،احمد نگرچٹھہ(نمائندگان دُنیا،نامہ نگار)حافظ آباد اور کلاسکے کے علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دوافراد جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے ۔ کولو روڈ پر پپلی کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین نوجوان زخمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق اونچا مانگٹسے بتایا جاتا ہے ۔ حادثہ تیز رفتاری اور بے احتیاطی سے پیش آیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ احمد نگر کے نواحی علاقہ کلاسکے علی پور سے  

گوجرانوالہ جاتے کلاسکے بائی پاس کے قریب دو موٹر سائیکلوں اور ہائی ایس ویگنوں کے درمیان تصادم سے 18 سالہ عامر ولد امین جوئیہ سکنہ چک سادہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ نعیم ولد رشید، امتیاز ولد منشا اور خلیل زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی تھانہ احمد نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایک ویگن کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا،دوسری ویگن کاڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں گاڑیاں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...