لالہ موسیٰ :نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی
علی چک کارہائشی 31سالہ اویس زہریلی گولیاں کھاکر ابدی نیند سوگیا نوشہرہ ورکاں میں مدثر اوربینش کامختلف وجوہات پر اقدام خودکشی ، ہسپتال منتقل
لالہ موسیٰ، نوشہرہ ورکاں(نمائندگان دنیا)لالہ موسیٰ کے نواحی علی چک کے نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی۔31 سالہ اویس ولد مہر بوٹا نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی ختم کرلی ،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں 25 سالہ مدثر نے والد کی جانب سے کام پر جانے کا کہنے پر نیند کی گولیاں کھا لیں۔ دوسرے واقعہ میں 20 سالہ بینش نے گھریلو جھگڑے سے دلبر داشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments