پولیس مقابلہ، 9 ماہ کی بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم ہلاک
ملزم جام سونہار سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین کیساتھ مقابلے میں مارا گیا گوجرانوالہ میں3 مقابلے ،قاری سمیت3ملزم زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ ، لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک،پھالیہ (کرائم رپورٹر،نامہ نگاران، نمائندہ خصوصی)منڈی بہاؤالدین میں 9ماہ کی معصوم بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ گوجرانوالہ میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3ریکارڈ یافتہ ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ سفاک ملزم جام سونہار سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ملزم نے چند روز قبل معصوم بچی کودرندگی کا نشانہ بنایا تھا ۔بچی کا طبی معائنہ کرایا گیا تو رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے میں پولیس ناکہ بندی کے دوران منشیات فروشی مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سلمان عرف سلوکا نے پولیس کو دیکھ کر فرار کی کوشش کی۔ تعاقب پرملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشی مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم شہباز اقبال کو پولیس ناکے سے فرار کی کوشش پرزخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے میں مدرسے کے بچوں سے مبینہ زیادتی مقدمے میں زیرِ ریمانڈ ملزم قاری تنویر طبی ٹیسٹ سے واپسی پرپولیس حراست سے فرار کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ قاری ہتھکڑی سمیت پولیس وین سے چھلانگ لگا کر فرار کی کوشش میں ٹانگ تڑوا بیٹھا، دوموٹر سائیکل سوار ساتھی فرار ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments