خاتون ٹک ٹاکر کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات، خودکشی کا شبہ

خاتون ٹک ٹاکر کی پراسرار ہلاکت  کی تحقیقات، خودکشی کا شبہ

لاہور (کرائم رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقہ میں ٹک ٹاکر ارشمہ کی پراسرار ہلاکت کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں،لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے مطابق خاتون نے پھندا لیکر خودکشی کی ہے، پولیس کے مطابق خاتون اسلام پورہ کے علاقہ میں ایک فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھی،خاتون کے جسمانی نمونے فرانزک کیلئے بھجوا دئیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...