لاہور:کمسن بچی سے ریپ کی کوشش کے مجرم کو 14 سال قید

لاہور:کمسن بچی سے ریپ کی کوشش کے مجرم کو 14 سال قید

خصوصی عدالت نے مجرم اصغر کو 50 ہزارروپے جرمانے کی سزا بھی سنائی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی خصوصی عدالت برائے اینٹی ریپ نے 6سالہ بچی کے ساتھ ریپ کی کوشش کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سُنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ کی عدالت نے 24 مارچ 2025 کو تھانہ جنوبی چھاؤنی لاہور میں ملزم اصغر کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ایف آئی آر میں متاثرہ بچی کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ 23 مارچ کی شام کو اس کی 6 سالہ بیٹی نے بتایا کہ اُن کا ایک محلے دار اصغر اسے اپنے گھر لے گیا اور جنسی زیادتی کی کوشش کی تاہم بچی کے شور مچانے پر ملزم بچی کو گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا ، پولیس نے کیس کو سماعت کیلئے خصوصی عدالت برائے اینٹی ریپ بھجوایا تھا جہاں ملزم پر 7جولائی 2025 کو فرد جرم عائد کی گئی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد کیس کا ٹرائل شروع کیا گیا۔سینئر پراسیکیوٹر رضوان محمود نے بتایا کہ کیس میں کل آٹھ گواہان نے بیانات بھی ریکارڈ کروائے ، میڈیکل رپورٹ، شواہد اور عدالت میں دیئے گئے بیانات کی روشنی میں عدالت نے ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 14 سال قید کی سزا سنا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...