ون ویلنگ کرتے منچلے نے ٹکر ماردی،ریسکیواہلکار جاں بحق
حادثہ شادمان نالے کے قریب ہوا ،اہلکارعثمان موقع پردم توڑگیا،ون ویلرزخمی
لاہور (دنیا نیوز)لاہور میں شادمان کے علاقے میں تیز رفتار ون ویلر کی ٹکر سے ریسکیو اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی، حادثہ شادمان نالے کے قریب پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوارمنچلے ون ویلر نے ریسکیو اہلکار عثمان کو زور دار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوگیا۔پولیس نے ریسکیو اہلکار کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments