10 وارداتیں،7افراد سے ساڑھے 14لاکھ لوٹ لئے
مصری شاہ میں ارجمند 4لاکھ، نشترکالونی ،جہانزیب 3لاکھ60 ہزار وموبائلز سے محروم سمن آباد میں ادریس ، یکی گیٹ سے انور اور مناواں سے تحسین کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز اورسامان لوٹ لیا گیا۔مصری شاہ میں ارجمند سے 4لاکھ وموبائل، نشترکالونی میں جہانزیب سے 3لاکھ60 ہزار و موبائل ، انارکلی میں امتیاز سے 2لاکھ50ہزار وموبائل ،ریس کورس میں دلنواز سے 2لاکھ 15ہزار و موبائل ،فیکٹری ایریا میں فضل سے 2لاکھ ، موبائل و سامان ،شاہدرہ میں شہزاد سے 20 ہزارو موبائل اور لٹن روڈکے علاقے میں عامر سے 10 ہزار اور موبائل چھین لیا گیا۔ سمن آباد سے ادریس ، یکی گیٹ سے انور اور مناواں سے تحسین کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments