رائیونڈ میں جوہڑ سے 3سالہ بچے کی لاش برآمد

رائیونڈ میں جوہڑ سے  3سالہ بچے کی لاش برآمد

لاہور(دنیا نیوز،کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ رائیونڈ روڈ کے قریب جوہڑ سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی بچے کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی ہے ۔حکام کا کہنا تھا کہ عاصم 12 ستمبر سے لاپتہ تھا، جس کی تلاش جاری تھی، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچے کی لاش جوہڑ سے نکالنے کے لیے کارروائی کی۔دوسری جانب پولیس نے کہا ہے کہ بچے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد سامنے آئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...