مشتبہ شخص بغیر ٹکٹ، سفری دستاویزات ایئرپورٹ داخل

 مشتبہ شخص بغیر ٹکٹ، سفری دستاویزات ایئرپورٹ داخل

پسرور کے احمد کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج، اہلکاروں کی انکوائری شروع

لاہور (کرائم رپورٹر )ایئرپورٹ پر بغیر ٹکٹ شخص بریفنگ ایریا تک پہنچ گیا۔ ٹکٹ، پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کے بغیر مشتبہ شخص ایئرپورٹ میں داخل ہو گیا۔ اس نے متعدد سکیورٹی چیکنگ پوائنٹس عبور کیے اور بورڈنگ گیٹ پر تعینات عملے کو مبینہ طور پر چکمہ دیا۔واقعہ نے ایئرپورٹ پر پولیس سمیت دیگر اداروں کے سکیورٹی انتظامات پر سوال کھڑے کر دئیے ۔مشتبہ شخص بریفنگ ایریا تک کیسے پہنچا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔مشتبہ شخص سے شناختی کارڈ برآمد کرلیا گیا اسکی شناخت 35 سالہ احمد علی ولد شہباز کے نام سے ہوئی اور تحصیل پسرور کا رہائشی ہے ۔ ملزم کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ائیرپورٹ پر پولیس ودیگر اداروں کی ٹیموں کی ناقص حکمت عملی سے یہ واقعہ پیش آیا ۔پولیس سمیت دیگر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کیخلاف خفیہ انکوائری شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...