20لاکھ 90ہزار سے زائد کے ڈاکے ،4موٹر سائیکلیں چوری
کاشف ، ارسلان ،ریاض ،اشتیاق لاکھوں روپے کی نقدی او ر فونز سے محروم نامعلوم چورانیس، نواز ، اخلاق اور مجید کی موٹرسائیکلیں لے کر فرار ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون، موٹر سا ئیکلیں لوٹ لی گئیں ، تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ میں کاشف سے 5لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون, مناواں میں ارسلان سے 5لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ریاض سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں اشتیاق سے 4لاکھ 70 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گارڈن ٹاؤن سے انیس ، ساندہ سے نواز ، شادمان سے اخلاق اور مصری شاہ سے مجید کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments