مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی
مری: (دنیا نیوز) مری میں لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب سکول کے بچوں کو لے جانے والی وین بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری، جس کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی قریبی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار بچوں کو بحفاظت باہر نکالا اور زخمی بچوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تمام زخمی بچوں کو مزید طبی امداد کیلئے سول ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا، جبکہ جائے وقوعہ پر کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments