مخالفین کی ڈیرے میں گھس کر فائرنگ ،چچا بھتیجا قتل

مخالفین کی ڈیرے میں گھس کر فائرنگ ،چچا بھتیجا قتل

شاہ زیب،فاروق حیدر نے ساتھیوں سے ملکر منشا اور عمر دین کو نشانہ بنایا فریقین کے درمیان پچھلے سال والی بال میچ کے دوران جھگڑا ہوا تھا :پو لیس

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ موسیٰ پور میں سابق رنجش پر مخالفین نے ڈیرے میں داخل ہوکر چچا بھتیجے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ موسیٰ پور میں لڑا ئی جھگڑے کی رنجش پر ملزم شاہ زیب نے شاہد اقبال کو دھمکیاں دیں اور اس پر فائرنگ بھی کی جبکہ شاہد بھاگ کر ڈیرے پر آگیا اور کچھ ہی دیر بعد شاہ زیب،فاروق حیدر وغیرہ 15مسلح افراد بھی ڈیرے پر پہنچ گئے ،ملزموں نے وہاں پر منشا اور اسکے چچا عمر دین پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دونوں چچا بھتیجا موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور ملزم فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور اصغر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں،پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزموں کے درمیان گائوں میں والی بال کھیلتے ہوئے ایک سال قبل جھگڑا ہوا تھااسی رنجش پر ملزموں نے فائرنگ کرکے منشا اور اس کے چچا عمر دین کو قتل کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...