مبینہ پولیس مقابلے ،دو ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

 مبینہ پولیس مقابلے ،دو ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

کاہنہ میں سی سی ڈی اہلکار جمشید،اویس کو نشاندہی کیلئے لیجا رہے تھے ساتھیوں نے حملہ کردیا کرول روڈ پر فائرنگ کے تبادلے میں عطااللہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ دنیا)لاہور میں دو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دو زیرحراست ملزمان ہلاک ہوگئے ، پولیس کے مطابق گجرپورہ کے علاقے کرول روڈ پر پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے ناکے پر دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، ملزم عطااللہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

دوسری جانب کاہنہ کے علاقے میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں زیرحراست دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت رانا جمشید اور اویس کے نام سے ہوئی ہے ۔ دونوں ملزمان کو سی سی ڈی اہلکار ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ کاہنہ کے قریب ان کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں زیرحراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہوئے اور ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے ۔ دونوں ملزمان دو درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ تین روز قبل گجومتہ میں ملزم جمشید نے دو سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ملزم اویس نے آہلوروڈ پراڑھائی سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...