ہربنس پورہ :پتنگ بازی ، ایک ہی روز ڈور پھرنے سے 2 زخمی

ہربنس پورہ :پتنگ بازی ، ایک ہی روز ڈور پھرنے سے 2 زخمی

دودھ فروش شیراز کو چہرے اورنوجوان حذیفہ کے گلے پر گہرے زخم آئے

لاہور(این این آئی)ہربنس پورہ میں پتنگ بازی عام ہوگئی،پولیس پابندی پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام ، ایک ہی روز میں ڈور پھرنے کے دو واقعات میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے ،۔ہربنس پورہ میں دودھ فروش شیراز ڈور پھرنے سے زخمی ہوا، ڈور اس کی آنکھ کے قریب لگی جس سے چہرے پرگہرا زخم آیا۔ دوسرے واقعہ میں حذیفہ کے گلے پر ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...