ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

کوٹ لکھپت،شاہدرہ میں شہریوں سے ہزاروں کی نقدی ، قیمتی سامان لٹ گیا غازی آباد سے مبشر ، داتا دربار سے عاصم ، سندر سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ،موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں عبداللہ سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، نولکھا میں اشتیاق سے 3لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں محمود سے 3لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، داتا دربار میں ایاز سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔باغبانپورہ کے علاقے میں اختر سے 25 ہزار روپے ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں عامر سے 20 ہزار روپے۔ شاہدرہ کے علاقے میں امین سے 10 ہزار روپے ،غازی آباد میں مبشر ، داتا دربار میں عاصم اور سندر میں کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...