کینٹ ڈویژن : ہفتے میں دو شہری مبینہ پو لیس تشدد سے جاں بحق

کینٹ ڈویژن : ہفتے میں دو شہری مبینہ پو لیس تشدد سے جاں بحق

ڈیفنس اے تفتیشی پولیس کی زیر حراست چیک ڈس آنر کیس کاامجد بشیر زندگی ہار گیا وزیر اعلیٰ انصاف دلائیں : اہلخانہ، ملزم دل کا مریض، حرکت بند ہونے سے مرا:پولیس

لاہور (کرائم رپورٹر )کینٹ ڈویژن میں ایک ہفتے کے دوران دو شہری پو لیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئے ۔ڈیفنس اے انویسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔ڈیفنس سی انویسٹی گیشن پولیس نے 35 سالہ شخص امجد بشیر کو رات گئے چیک ڈس آنر مقدمہ میں حراست میں لیا تھا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں صبح فون کر کے بتایا گیا کہ امجد کی طبیعت خراب ہے۔ اسے ہسپتال میں لیکر جا رہے ہیں۔ ہم ہسپتال میں پہنچے تو بتایا گیا کہ امجد ہلاک ہو چکا ہے۔ اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ تفتیشی عمران اور اسکی ٹیم نے ہمارے بیٹے کو تشدد کر کے مار ا ہے۔

شائستہ نامی خاتون نے سود کی رقم لینے کیلئے امجد پر بوگس چیک کا مقدمہ کروایا تھا جو اپنی اصل رقم لے چکی تھی۔ امجد دو معصوم بچوں کا باپ تھا۔وزیر اعلیٰ اور پولیس افسر ہمیں انصاف دلائیں جبکہ ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امجد بشیر سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر صبح 6بجے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سابقہ طبی تاریخ کے مطابق وہ دل کا مریض تھا۔ڈاکٹرزنے ہسپتال میں تقریباً صبح 7 بج کر 15 منٹ پر ملزم کی وفات کی تصدیق کی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم کی موت دل کی حرکت بند ہونے سے ہوئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم پر کسی قسم کا تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...