ملتان :ٹریفک حادثے میں 2بھائیوں سمیت 5نوجوان جاں بحق

ملتان :ٹریفک حادثے میں 2بھائیوں سمیت 5نوجوان جاں بحق

بی زیڈ کے علاقہ میں ڈیوائیڈر سے ٹکرا نے کے بعد کار پلاٹ کی دیوارسے جا ٹکرائی ، انجن میں آگ بھڑک اٹھی کار کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا گیا، مرنیوالوں میں 24 اور 25 سالہ دو بھائی ، مزمل ،یاسر اور رمضان شامل

ملتان ، سکندر آباد(کرائم رپورٹر، نامہ نگار )تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثے میں دو بھائیوں سمیت 5 نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں علی الصبح چاربجے سبزہ زار میٹرو سٹیشن بوسن روڈ کے قریب تیز رفتار ٹویوٹا کرولا کار تیز رفتاری کے باعث ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد خالی پلاٹ کی دیوار سے جا ٹکرائی، کار کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پور ی کار کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ  الٹنے کے باعث کار کی باڈی پچک گئی جس سے پانچوں نوجوان پھنس گئے اور شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،آگ پر قابو پایا اور کا ر کی باڈی کو کاٹ کر پانچوں لاشوں کو باہر نکالا ۔ مرنیوالوں میں 24 اور 25 دو بھائی اور محمد مزمل ولد عبد الخالق، عمر 23 سال،محمد یاسر ولد محمد امیر، عمر 22 سال،رمضان ولد غلام قاسم، عمر 28 سال شامل ہیں۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے لواحقین بغیر پوسٹ مارٹم کرائے آبائی علاقہ شجاع آباد لے کر روانہ ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ پانچوں نوجوان شجاع آباد سے ملتان اپنے عزیزوں سے ملنے کیلئے آئے ہوئے تھے اور حادثے کا شکار ہوگئے ۔حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔افسوسناک حادثے کے باعث پورے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...