پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں : نواز شریف
لندن (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہے۔
لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے۔ جو بھی دہشتگردی کر رہے ہیں ان کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔ دوسری طرف لندن میں نواز شریف کے زیراستعمال گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما خرم بٹ نے سوشل میڈیا پر لندن میں نواز شریف کے زیراستعمال گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو شیئر کی،جس میں موٹرسائیکل سوار ملزموں کو گاڑی کو نقصان پہنچاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔اس حوالے سے خرم بٹ نے کہا پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ، گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے پیچھے سیاسی مخالفین ملوث ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments