’’اے بی ڈی ویلیئرز 2سال تک کم بینائی کے ساتھ کرکٹ کھیلتے رہے ‘‘
جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آنکھ کا معائنہ کرانے پر ڈاکٹروں نے انہیں بینائی کھونے کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا تھا۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی ویلیئرز نے بتایا کہ آئی پی ایل کے دوران خصوصاً رات کے میچز میں دائیں آنکھ کی بینائی دھندلی ہوجاتی تھی۔ کھیل کے دوران سرجری نہیں کرانا چا ہتاتھا،2سال ایسے ہی کھیلتا رہا، اس لئے ریٹائرمنٹ کے بعد معائنہ کروایا اورڈاکٹرنے آپریشن کا کہہ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments