ناکہ گلویڑہ پرممنوعہ کیمیکل ڈور کی بھاری کھیپ ضبط،3ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن مجاہد سکواڈ نے ناکہ گلویڑہ پر کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ کیمیکل ڈور کی بھاری کھیپ لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ناکہ جات پر بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کی خصوصی چیکنگ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی آصف ادریس کی سربراہی میں ناکہ گلویڑہ پر کارروائی میں گرفتار ملزموں عمران، منیر اور اکرم سے ممنوعہ ڈور کی 106 سے زائد چرخیوں پر مشتمل چھ کارٹن برآمد ہوئے ۔ ملزم یہ کھیپ قصور سے لاہور منتقل کر رہے تھے ۔ تینوں کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ کاہنہ کے حوالے کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments