مفت جہیز دینے کا لالچ دے کر شہر یوں کولوٹنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )تھانہ شاہین پو لیس نے مفت جہیز دینے کا لالچ دے کر شہر یوں سے رقم بٹورنے والے نوسر باز گینگ کا سر غنہ گرفتار کر لیا ،
گینگ نے جعلی ویلفیئر آرگنائزیشن قائم کر رکھی تھی۔ ایس ایچ او انسپکٹر انجم شہزاد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ عمران سرور کو گرفتار کر لیا۔دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ شہریوں کو شوروم پر لے جا کر فرنیچر پسند کر اتا اور دکاندار سے بل بھی بنوا لیتا ، بعد ازاں شہریوں کو بتایا جاتا کہ انہیں صرف ٹرک کا کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ ملزم شہریوں سے ٹرانسپورٹ کے نام پر رقم وصول کرکے سامان کی ڈیلیوری کا وعدہ کرتا اور پھر فرار ہو جاتا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments