کامونکے :مختلف وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
کامونکے (تحصیل رپورٹر ) مختلف وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے ۔
ٹبہ محمد نگر سے شاہ زیب کی موٹر سائیکل ،گورنمنٹ گرلز کالج سے بجلی کی موٹر ،حبیب پورہ میں نعیم عباس کی بھیڑ ،ٹبہ محمد نگر میں عثمان غنی کے زیر تعمیر مکان سے سیمنٹ، سریا اور اوزار ،خان پیارا کے عمر جمال سیٹھی کے سپر سٹور سے گھی اور سگریٹ ،بشارت ٹاؤن کے یونس صدیقی کے زیر تعمیر مکان سے بجلی کی موٹر اور دیگر سامان ،کوٹلی پکی کے نواز کی حویلی سے بجلی کی موٹر اور پنکھا ،دھرنگ کے واپڈا ملازم ریاست علی کے گھر سے 75 ہزار روپے اور طلائی زیورات ، کوٹ مرزا جان کے اسد الرحمن کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments