مریدکے :ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹی جاں بحق
کالا شاہ کاکو، شیخوپورہ(نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرید کے شیخوپورہ روڈپر حدود کے قریب نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹی جاں بحق جبکہ ایک کمسن بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ35سالہ خاتون اپنی دو کمسن بیٹیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مارکر انہیں بری طرح روند ڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ ماریہ عرفان اوراسکی 8 سالہ بیٹی منہا عرفان موقع پرہی دم توڑگئیں جبکہ 5 سالہ بیٹی فاریہ عرفان شدید زخمی ہوگئی ،جسے ریسکیوون ون ٹو ٹو ٹیم نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال مریدکے منتقل کر دیا۔ ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر کے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments