گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔
خلیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان رات کی تاریکی میں اس کے گھر کے تالے توڑ کر داخل ہوئے اور الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائل فون، گیس سلنڈر، ایئر کنڈیشنر، ایل سی ڈی، فریج اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments