10لاکھ کی واردات میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار
پولیس نے افضال اور شاہ رخ سے دکان سے چوری کی گئی نقدی برآمد کر لی ملزم کانوں ، اہلخانہ کی غیر موجودگی میںنقدی ،اشیا چوری کرکے رفو چکر ہو جاتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے 10لاکھ کی واردات میں ملوث ملزم ساتھی سمیت 24گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں دو چور دکان کی چھت میں سے سوراخ کر کے شہری کی دکان میں گھسے اور تجوری سے 10 لاکھ سے زائد نقدی لے اڑے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے واقعہ میں ملوث دونوں ملزموں افضال اور شاہ رخ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے چوری شدہ رقم موٹر سائیکل سمیت آلات نقب زنی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رات گئے بند دکانوں اور گھر والوں کی غیر موجودگی نقب زنی کرکے نقدی اورقیمتی اشیا چوری کرکے رفو چکر ہو جاتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments