عارف والا : آئل ٹینکر اور بس میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 8 زخمی
ملتان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ ، غلام مصطفیٰ ، مناہل، شکیلہ ، عنایہ، آمین ، لطیف ،نامعلوم شخص چل بسے جاں بحق ہونیوالوں میں باپ ، بیٹی ، ماں اور بچی شامل ، ڈپٹی کمشنر کی زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
پاکپتن ،عارف والا ،(خبرنگار ،مانیٹرنگ ڈیسک ) عارفوالا میں 165 ای بی کے قریب ملتان روڈ پر مسافر کوسٹر اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں8افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے پاکپتن آنے والی مسافر کوسٹر سامنے سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ۔ حادثے میں 50 سالہ غلام مصطفیٰ ان کی 8 سالہ بیٹی مناہل، 35 سالہ محمد عمران ، 30 سالہ شکیلہان کی 7 ماہ کی بیٹی عنایہ،، ایک نامعلوم شخص، 35 سالہ آمین اور 62 سالہ لطیف چل بسے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا طاہر خان اور تحصیلدار عارفوالا فیضان بھی فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئے بعد ازاں دونوں افسران ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سمیت علاج معالجے کے انتظامات کی نگرانی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments