معیشت کی بہتری کے لئے برآمدات کا فروغ ضروری ہے: قیصراحمد شیخ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لئے برآمدات کا فروغ ضروری ہے۔

وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے میں ٹیم ورک سے ہی کامیابی ممکن ہوتی ہے، کراچی کاروباری سرگرمیوں کا حب ہے، پاکستان کےعوام میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ملکی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔

قیصراحمد شیخ نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے، معیشت کی بہتری کے لئے برآمدات کا فروغ ضروری ہے، نان فائلر والی بات تصور بھی نہیں کی جاسکتی، ٹیکس وصولی کے اہداف سے ملک ترقی کرتے ہیں۔

وزیر بحری امور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مائی کراچی نمائش ہرسال آگے بڑھ رہی ہے، نمائش میں مسلسل ملکی و غیرملکی کمپنیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، نمائش کے انعقاد کیلئے کراچی چیمبر نے اہم کردار ادا کیا ہے، نمائش میں عوام کی خصوصاً خواتین کی خصوصی دلچسپی نظرآرہی ہے۔

قیصراحمد شیخ نے مزید کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء میسر آرہی ہیں، وزیراعظم ملک کیلئے دن رات لگے ہوئے ہیں، وزیراعظم نے پہلے پنجاب کیلئے کام کیا اب ملک کیلئے کام کررہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں