نیشنل اور پاکستان پرنٹنگ کارپوریشنز کے دوبارہ انضمام کی منظوری

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کا اجلاس ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نیشنل پرنٹنگ کارپوریشن اور پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن کے دوبارہ انضمام کی منظوری دی گئی۔

وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو رسمی کارروائی مکمل کرکے کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

کمیٹی نے نیشنل بینک کو خودمختار ویلفیئر کا حصہ بنانے کی منظوری دیدی، نیشنل بینک پاکستان کو ایس او ای ایکٹ 2003 سے استثنیٰ دیدیا گیا، کمیٹی نے ایگزم بینک کو لازمی ایس او ای کی کیٹیگری میں رکھنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں