ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی سطح سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65ڈالر کی کمی سے 2662ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4630 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے کی سطح پر آگئی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں