مہنگی بجلی، صارفین نے استعمال کم کردیا، فروخت میں 8 فیصد کمی
اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) بجلی کے بڑھتے ہو ئے نرخوں کی وجہ سے صارفین نے استعمال کم کردیا، بجلی کی طلب اور فروخت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق رواں سال موسم سرما کے دوران بجلی کی طلب میں 8 فیصد کمی آئی ہے ، 2023 کے مقابلے میں رواں سال بجلی کی فروخت میں مزید 2 فیصد کمی آئی ہے، فروخت میں کمی کے باوجود بجلی کی پیداوار میں 6.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں صارفین نے دن کے اوقات میں نیشنل گرڈ سے صرف 35 فیصد بجلی استعمال کی ہے، رواں سال اکتوبر میں دس ارب یونٹس پیدا کیے گئے۔
حکام نے مزید کہا کہ بجلی کی فروخت میں کمی کی بڑی وجہ سولر صارفین ہیں، رواں سال اکتوبر میں بارشوں کی وجہ سے بجلی کی فروخت کمی ہوئی ہے۔