سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1073 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج اتار چڑھاو کے بعد کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1700 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 759 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران اچانک شدید مندی چھا گئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1073 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 916 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 48 ارب 58 کروڑ 91 لاکھ 92 ہزار 240 روپے مالیت کے 66 کروڑ 99 لاکھ 26 ہزار 243 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں