ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے یکم جولائی کو بند رہیں گے
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کو ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی (بروز بدھ) بینک تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بھی تعطیل کے باعث بند رہیں گے تاہم بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ بینکاری نظام میں عوامی ٹرانزیکشنز معطل رہیں گی۔